ملک بھر میں یوم دفاع و یوم شہداء(آج) منایا جائے گا، وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں عوام یوم دفاع و یوم شہداء(آج) جمعرات کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ لوگ 1965ءکی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں عوام یوم دفاع و یوم شہداء(آج) جمعرات کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ لوگ 1965ءکی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہداءکے مزاروں پر جا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ آج(6 ستمبر)کو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور یوم شہداءکے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہوگی ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہونگے ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی وزراء،غیر ملکی سفارتکاروں ،ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی حکام ،مسلح افواج کے شہداءکے لواحقین کی بڑی تعداد اس تقریب میں شریک ہوگی ۔آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس ان کے علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی اورکہا کہ شہدا کے خاندانوں کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو سراہا جائے۔صدر مملکت ،وزیراعظم ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے یوم دفاع اور یوم شہداءکے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں ۔(آج) جمعرات کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر کے سکولوں ،کالجز ،یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مزید خبریں