اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ دفاع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے، پاکستان کی سرحدوں، نظریئے اور جمہوریت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان ہم وطنوں اور سپاہیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے، جہنوں نے قوم کے تحفظ کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام …
یومِ دفاع شایانِ شان انداز میں منایا جائے، بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ دفاع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے، پاکستان کی سرحدوں، نظریئے اور جمہوریت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان ہم وطنوں اور سپاہیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے، جہنوں نے قوم کے تحفظ کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ انتہا پسندی و عسکریت پسندی بنیادی خطرہ ہیں،پوری قوم و تمام اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر ہونا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 وہ دن تھا جب شہریوں اور افواج نے اپنے سے زیادہ طاقتور دشمن بھارت کے خلاف جنگ بڑی بہادری سے لڑی، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے شہید بیٹوں و بیٹیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وہ ہماری تاریخ کے ہیرو ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ہم سلام پیش کرتے ہیں۔








