اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے بلدیاتی اداروں کے نظام کو مضبوط بنانے کے علاوہ بہتر طرز حکمرانی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون …
پی ٹی آئی کی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے بلدیاتی اداروں کے نظام کو مضبوط بنانے اور بہتر طرز حکمرانی پر توجہ مرکوز کرے گی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے بلدیاتی اداروں کے نظام کو مضبوط بنانے کے علاوہ بہتر طرز حکمرانی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور بہتر طرز حکمرانی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سالوں کے دوران پنجاب میں 25 ہزار دیہاتوں کو صاف پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو پانی کی قلت، کمزور معیشت، بے روزگاری، غربت اور غریب اور امیر کے درمیان فرق میں اضافے سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے بین لاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں فرق ختم کئے بغیر اقتصادی استحکام ناممکن ہے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے سیاحت، ٹیکسٹائل، مچھلی کاشتکاری اور زیورات کی صنعتوں کو فروغ دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو گورنر ہاﺅسز کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔








