اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 6 ستمبر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ قوم 1965ءکی جنگ کے ولولہ و جذبہ کے ساتھ متحد رہے گی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ناقابل تسخیر فلاحی ریاست بنائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد نے کہا کہ یہ دن مادر …
شہداءکے خون سے فروزاں ہونے والی شمع اس امر کا واضح اعلان ہے کہ قوم کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا دفاع کرنے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 6 ستمبر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ قوم 1965ءکی جنگ کے ولولہ و جذبہ کے ساتھ متحد رہے گی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ناقابل تسخیر فلاحی ریاست بنائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد نے کہا کہ یہ دن مادر وطن کے نظریئے اور جغرافیہ کے تحفظ کے لئے مسلح افواج اور پاکستان کے عوام سے یکجہتی کے مظاہرہ کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ملک کے دشمنوں کو یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے عوام متحد ہیں اور ملک کے دفاع، ترقی، عزت و وقار اور یکجہتی کے لئے ہمیشہ متحد رہیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج شہداءاور غازیوں کا دن ہے جن کے خون سے آزادی، سالمیت کی نئی صبح طلوع ہوئی اور قوم کو نیا اعتماد ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءقوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے سے کہیں بڑے دشمن کو شکست دی اور مادر وطن کے دفاع کی نئی تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 6 ستمبر کو ہم اپنے شہریوں، فنکاروں، ادیبوں اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے آج کا پیغام یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے خون سے فروزاں ہونے والی شمع اس امر کا واضح اعلان ہے کہ قوم کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا دفاع کرنے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔








