اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاﺅس میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل کی خصوصی نشریات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاﺅس میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جی ایچ کیو کے حالیہ دورے کے دوران ملکی دفاع سمیت مختلف امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج قوم کا فخر ہیں اور قوم ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن مسلح افواج کی قربانیوں سے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور علاقائی خوشحالی کے لئے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات کی بجائے ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ فرائض کی بجاآوری کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یوم دفاع اور یوم شہداءکی قربانیوں کی یاد منانے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کرنے کا دن ہے۔








