راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ یوم دفاع کے موقع پر پولیس کے شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے اور ان کی قوم کیلئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سب انسپکٹر عباس شہید کے گھر آمد ،ان کی قوم کیلئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ یوم دفاع کے موقع پر پولیس کے شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے اور ان کی قوم کیلئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ان کی قوم کیلئے دی گئی عظیم قربانی پر انہیں اور پاکستان کے دیگر تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جان سے بڑی کوئی اور قربانی نہیں ہو سکتی، ہماری زندگیاں پاکستان کے کیلئے وقف ہیں۔








