اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کوہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس دن پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا طاقتوردشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا تھا۔ آج بھی ہمیں ستمبر 1965 والے قومی و اجتمائی جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ جمعرات کو یوم دفاع کے موقع …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کا یو م دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کوہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس دن پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا طاقتوردشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا تھا۔ آج بھی ہمیں ستمبر 1965 والے قومی و اجتمائی جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ جمعرات کو یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،پاک فوج اور سیاسی قیادت ملکی سلامتی، ترقی ، خوشحالی اور دفاع کے لیے متفق اور متحد ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فوج اور عوام کی قربانیاں سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم پاکستان کی دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں قربانیو ں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پاکستا ن کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں-








