وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات وزیردفاع کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد ،حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان …
وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات
وزیردفاع کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد ،حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت دفاع میں ان سے ملاقات کی۔سعودی سفیر نے وزیر کو اپنے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دی اور حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی بنیاد پر برادرانہ تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودرب کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور سعودی عرب کیساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید توسیع دینا چاہتے ہیں۔بات چیت کے دوران موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے باہمی دفاعی تعاون کی موجودہ سٹیٹس پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید اضافے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔بعدازاں سعودی سفیر سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل(ر)اکرام الحق سے بھی ملاقات کی اور اور انکی تعیناتی پر مبارکباد دی۔سیکرٹری دفاع نے سعودی سفیر کو جاری آپریشن ردالفساد اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ بات چیت کے دوران خطے میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا۔








