اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ میں 10 ستمبر کو ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو گا جس میں 18ویں ایشیئن گیمز میں قومی دستہ کی کارکردگی اور آمدہ یوتھ اولمپک گیمز، بیونس آئرس، ارجنٹائن جو کہ 6 سے 18 اکتوبر 2018ءکو منعقد ہو رہی ہے، میں حصہ لینے کے حوالہ سے مختلف معاملات زیر …
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس 10 ستمبر کو ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ میں 10 ستمبر کو ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو گا جس میں 18ویں ایشیئن گیمز میں قومی دستہ کی کارکردگی اور آمدہ یوتھ اولمپک گیمز، بیونس آئرس، ارجنٹائن جو کہ 6 سے 18 اکتوبر 2018ءکو منعقد ہو رہی ہے، میں حصہ لینے کے حوالہ سے مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیّد عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام شرکت کریں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو دعوت ارسال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ کھیلوں کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔








