اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم طلباءو تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کی بھرپور مدد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن 2018ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد چین کی معروف کمپنی ہواوے اور ایچ ای سی …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا ”ہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن 2018ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم طلباءو تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کی بھرپور مدد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن 2018ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد چین کی معروف کمپنی ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں اداروں کے اشتراک سے جاری کاوش سے نوجوانوں کو انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کمپیٹیشن کے انعقاد سے ملک کے آئی ٹی کے شعبہ کو نہ صرف مدد ملے گی بلکہ تربیت یافتہ افراد بھی مل سکیں گے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنا اور اس شعبہ کے مسائل کو ختم کرکے قومی نصاب کے تحت اس شعبہ کو ترقی دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیم کے نظام کے معیار کو بہتر، پیشہ وارانہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کیلئے سکلز یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری نے چین کی معروف کمپنی ہواوے کا ایونٹ کے انعقاد اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔








