اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں کا محور نچلے اور متوسط طبقے کی ترقی ہے، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب ہماری پالیسیوں کا محور نچلے طبقے کو اوپر لانا اور ان کو ترقی کےلئے یکساں موقع فراہم کرنا ہو گا، ملک و قوم کی ترقی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں کا محور نچلے اور متوسط طبقے کی ترقی ہے، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب ہماری پالیسیوں کا محور نچلے طبقے کو اوپر لانا اور ان کو ترقی کےلئے یکساں موقع فراہم کرنا ہو گا، ملک و قوم کی ترقی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک کہ معاشرے کے ہر فرد کو معاشی نظام اور ترقی کے عمل میں شراکت دار نہیں بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِاعظم کے مشیر عبدالرزاق داو¿د، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا اور ثاقب شیرانی شریک ہوئے۔ وزیرِاعظم نے ممتاز ماہرین معیشت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز شخصیات کے تجربات اور سفارشات سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل پر قابو پانے، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے اور نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔








