اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے اعلیٰ احکام کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر این ٹی ڈی سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، ایم ڈی پیپکو، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو اور دیگر اعلیٰ احکام نے …
سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پیپکو، این ٹی ڈی سی،پیسکو کے اعلیٰ حکام کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے اعلیٰ احکام کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر این ٹی ڈی سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، ایم ڈی پیپکو، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو اور دیگر اعلیٰ احکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی اور کے پی کے کے دیگر اضلاع میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوابی اورخیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں اس وقت بجلی کی طلب 500 میگا واٹ کی ہے جبکہ ضلع صوابی کو صرف 180 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔








