نیوٹیک کے ا یگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی صدرِ مملکت ممنون حسین سے الوداعی ملاقا ت کی

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) نیوٹیک کے ا یگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے آج صدرِ مملکت ممنون حسین سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقا ت کی ۔نیوٹیک کے سربراہ نے صدر ِ مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ نے ہمیں فنی ہنرمندی کی اہمیت کا ادرک کرتے ہوئے اس کی بہت حوصلہ افزائی کی اور چار دفعہ …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) نیوٹیک کے ا یگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے آج صدرِ مملکت ممنون حسین سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقا ت کی ۔نیوٹیک کے سربراہ نے صدر ِ مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ نے ہمیں فنی ہنرمندی کی اہمیت کا ادرک کرتے ہوئے اس کی بہت حوصلہ افزائی کی اور چار دفعہ ہماری تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔صدر ِ مملکت نے ذوالفقار احمد چیمہ سے کہا کہ آپ جس ادارے میں بھی گئے آپ نے اس ادارے کو بہتر بنا دیا اور اس کی کا رکردگی میں بہت زیادہ اضافہ کیا اس طرح آپ نے نیوٹیک کو بھی ایک زندہ اور متحرک ادارے میں بدل دیا اسی لئے آپ کے اچھے کا م اور اعلیٰ کا رکردگی کو دیکھتے ہوئے میں اس کی حوصلہ افزائی کر تا رہا۔

مزید خبریں