وزیراعظم عمران خان نے سول سروس میں اصلاحات‘ حکومت کی تشکیل نو اور سادگی پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سول سروس میں اصلاحات‘ حکومت کی تشکیل نو اور سادگی پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ سول سروس میں اصلاحات پر ٹاسک فورس میں ادارہ جاتی اصلاحات وسادگی پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، بیکن ہاﺅس نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد کاردار، ڈاکٹر شازیہ نشتر، سابق وفاقی سیکرٹری سلمان غنی، سابق ڈپٹی چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سول سروس میں اصلاحات‘ حکومت کی تشکیل نو اور سادگی پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ سول سروس میں اصلاحات پر ٹاسک فورس میں ادارہ جاتی اصلاحات وسادگی پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، بیکن ہاﺅس نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد کاردار، ڈاکٹر شازیہ نشتر، سابق وفاقی سیکرٹری سلمان غنی، سابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق، سلمان راجہ وکیل، لمز سے علی چیمہ اور عمیر جاوید، سابق وفاقی سیکرٹری اعجازاحمد قریشی، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ناہید درانی، سیکرٹری کابینہ یا ان کے نمائندہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ یا ان کے نمائندہ ، سیکرٹری پلاننگ یا ان کے نمائندہ، سیکرٹری فنانس یا ان کے نمائندہ، چیف سیکرٹری / ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان شامل ہونگے جبکہ سیکرٹری ٹاسک فورس کا تقرر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرے گا۔ حکومت کی تشکیل نو اور سادگی پر ٹاسک فورس میں ادارہ جاتی ریفارم اور سادگی پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین،سابق وفاقی سیکرٹری سلمان صدیق، سابق وفاقی سیکرٹری وجاہت رانا، کنٹری ڈائریکٹر آئی جی سی اعجاز نبی، کاشف فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی روشنہ ظفر، سابق وفاقی سیکرٹری طارق کھوسہ‘ ایم ڈی پنجاب آئی ٹی بورڈ برہان رسول، سابق چیئرمین ایف بی ٰآر عبداللہ یوسف، ممبر ایف بی آر رانا احمد، سابق مینیجنگ پارٹنر ارنسٹ اینڈ ینگ اسد علی شاہ، سابق وفاقی سیکرٹری تسلیم اسلم، سیکرٹری فنانس یا ان کا نمائندہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ یا ان کا نمائندہ، چیف سیکرٹری/ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان شامل ہونگے جبکہ سیکرٹری ٹاسک فورس کا تقرر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرے گا

مزید خبریں