راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی یکجہتی‘استحکام اور ترقی کے لئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ‘ جمہوریت ، جمہوری رویوں ، آئین او رقانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی‘ آج تمام ادارے اکٹھے ہیں جو قوم کی یکجہتی کی غمازی کرتی ہے‘ جلد ازجلد قائداعظم کے وژن کے مطابق اقوام …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی یکجہتی‘استحکام اور ترقی کے لئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ‘ جمہوریت ، جمہوری رویوں ، آئین او رقانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی‘ آج تمام ادارے اکٹھے ہیں جو قوم کی یکجہتی کی غمازی کرتی ہے‘ جلد ازجلد قائداعظم کے وژن کے مطابق اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کریں گے‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانی کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 76 ہزار پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے، لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے یوم دفاع کے ساتھ یوم شہدا بھی مناتے ہیں، شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں،اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قوم کیلئے سوچنا ہوگا، ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔وہ جمعرات کو جی ایچ کیو میںیوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین ‘پارلیمنٹرین ‘سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی موجو د تھی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دن شہدائے سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، دفاع پاکستان کیلئے ہم سب یکجا ہیں، 6ستمبر 1965کے دن افواج پاکستان نے پوری قوم کے اعتماد کے ساتھ مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے ،پاک فوج نے اپنا لہودے کر ملک کی حفاظت کی۔ ان کی قربانیاں آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔








