وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور کی ملاقات پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے …

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور کی ملاقات
پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور زردشت شمس نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کے ثقافت اور اقدار کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور زردشت شمس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اپنے غیرملکی دوروں کا آغاز افغانستان سے کرنے کے اعلان سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور یہ اقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید خبریں