اسلام آباد ۔06 ستمبر(اے پی پی)کراچی میں یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے، اس موقع پر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے گارڈز کا دستہ مزار قائد پر فرائض انجام دیئے جبکہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے، پریڈ میں پاکستان ایئر فورس اصغر …
یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 ستمبر(اے پی پی)کراچی میں یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے، اس موقع پر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے گارڈز کا دستہ مزار قائد پر فرائض انجام دیئے جبکہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے، پریڈ میں پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے 73کیڈٹس نے حصہ لےا جن میں 5 لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں، یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور پاکستانی پرچم لہرایا گیا جس کے بعدایئر وائس مارشل ندیم صابر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔








