اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ خصوصی تعلقات باہمی مفادات کے اصولوں پر قائم ہیں، ان اصولوں نے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد رکھی، یہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر نہ صرف پورے اترے بلکہ مضبوط تر ہوئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی سفیر ژاﺅ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی چینی سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ خصوصی تعلقات باہمی مفادات کے اصولوں پر قائم ہیں، ان اصولوں نے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد رکھی، یہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر نہ صرف پورے اترے بلکہ مضبوط تر ہوئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نسل اپنے بزرگوں سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی کہانیاں سنتے ہوئے جوان ہوئی، باہمی تعلقات کی یہ شاندار تاریخ نہ صرف سرکاری سطح پر بلکہ عوام کی سطح پر بھی پروان چڑھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات دو حکومتوں کے درمیان محدود نہیں بلکہ یہ دو ممالک کے عوام کے درمیان ہیں اور سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی تبدیلی سے ان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلقات کی مضبوطی میں اضافہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ باہمی تعلقات کو فائدہ مند اور شفاف بنانے کیلئے تعاون اور معاونت کے جذبے کو جاری رکھا جائے گا۔








