اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کمیشن کے مستعفی ہونے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جو اس طرح کے دباو کو قبول نہیں کریگا،کمیشن نے اس مطالبے کویکسر مسترد کرتے ہوئے سختی سے اس کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان …
الیکشن کمیشن کی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت،غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جو اس طرح کے دباو کو قبول نہیں کریگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کمیشن کے مستعفی ہونے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جو اس طرح کے دباو کو قبول نہیں کریگا،کمیشن نے اس مطالبے کویکسر مسترد کرتے ہوئے سختی سے اس کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہبعض اخبارات میں مولانا فضل الرحمان سے منسوب غیر ذمہ دارانہ بیان کہ "الیکشن کمیشن استعفی دے” پر الیکشن کمیشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس مطالبے کویکسر مسترد کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات 2018ءکے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے برعکس ہیں۔ انتخابات 2018ءکے دوران عوا م نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور پاکستانی عوام کے مینڈیت کا بغیر کسی جواز اور ذاتی مفاد کی بنیاد پر احترام نہ کرنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔








