اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ایک ریاست کے طور پر قائم رکھنا ہے تو قومی زبان اردو رکھنا ہوگی جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس مشن کےلئے میں خود کو وقف کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم عروج ادب پاکستان اور ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن …
پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے قومی زبان اردو کو رائج اور مزید فروغ دینا ہوگا،سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ایک ریاست کے طور پر قائم رکھنا ہے تو قومی زبان اردو رکھنا ہوگی جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس مشن کےلئے میں خود کو وقف کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم عروج ادب پاکستان اور ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے نفاذ اردو کے عدالتی فیصلے کی سالگرہ اور یوم قائد کے حوالے سے خصوصی تقریب بعنوان ”قائداعظم کا پاکستان اور اردو زبان“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ دنیا کی پڑھی لکھی قومیں اپنی قومی زبان کو فروغ دے کر ترقی یافتہ بن چکی ہیں ۔ چین ، جاپان ، جرمنی ، فرانس کے سربراہان اپنی زبان بولنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ چین میں ہر سال پانچ کروڑ بچوں کو دوسرے ممالک کی زبانیں سکھائی جاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں بد قسمتی سے انگریزی زبان کا رعب بڑھ گیا ہے۔ انگریزی بولنے والے کو پڑھ لکھا سمجھا جاتا ہے ہمیں مادری زبان پر فخر ہونا چاہئے، اس سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔








