اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے متعلق انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کیس سنجیدہ ہے اور برطانوی عدالت میں بھی ثابت ہوجائے گا کہ یہ کیس سیاسی نہیں ہے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے متعلق انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کیس سنجیدہ ہے اور برطانوی عدالت میں بھی ثابت ہوجائے گا کہ یہ کیس سیاسی نہیں ہے اور ان کو پاکستان واپس آنا پڑے گا۔ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی نہیں کرپشن کے کیسز ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسحاق ڈار کو واپس لانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک میں ایک فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے اور رجسٹرڈ منی ایکسچینج کا تمام ڈیٹا اسٹیٹ بنک کے پاس جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما سے متعلق کیسز کو نیب دیکھ رہا ہے، گزشتہ روز کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاناما میں آنے والے ناموں کو دوبارہ سے دیکھا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک تمام اثاثے غیر قانونی نہیں اور جن کے اثاثے غیرقانونی نہیں انہیں خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دولت واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی لیکن ممکن نہیں کہ چند ماہ میں یہ تمام دولت واپس آ جائے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم ملکی لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں مثبت اور ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔








