وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے عامر فیاض شیخ کی قیادت میں اپٹما کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے عامر فیاض شیخ کی قیادت میں اپٹما کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نئی حکومت انڈسٹریل سیکٹر کے مفاد میں فیصلے کرے گی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ برآمدات کو فروغ دینے …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے عامر فیاض شیخ کی قیادت میں اپٹما کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نئی حکومت انڈسٹریل سیکٹر کے مفاد میں فیصلے کرے گی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ برآمدات کو فروغ دینے والی صنعت کو ہر ممکنہ وسائل کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بات چیت کے دوران اپٹما کے وفد نے گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کیا اور خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو ختم کرنے ، سیلز ٹیکس کی ریفنڈنگ اور ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم کیلئے پانچ سال کی توسیع کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے اس سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے وفد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انڈسٹریل سیکٹر ملکی برآمدات کو فروغ دے کر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس اور بجلی ٹیرف میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس سلسلے میں تاحال حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں