اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کردہ قرضوں اور گرانٹس کی شرح میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2000ءتا 2007ءکے دوران بینک کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانس کے تحت 60 فیصد کے مساوی قرضے اور …
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بجٹ فنانسنگ کے تحت قرضوں اور گرانٹس کی شرح میں دس سال کے دوران 33 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کردہ قرضوں اور گرانٹس کی شرح میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2000ءتا 2007ءکے دوران بینک کی جانب سے پاکستان کو بجٹ فنانس کے تحت 60 فیصد کے مساوی قرضے اور گرانٹس فراہم کی جاتی تھیں جو گذشتہ ایک دہائی میں مالی سال 2008ءتا 2017ءکے دوران تقریباً 27 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2008ءتا 2017ءکے دوران پاکستان پالیسی بیسڈ لینڈنگ (پی بی ایل) کے تحت قرضے اور گرانٹس حاصل کرنے والے چار بڑے ممالک میں شامل رہا ہے اور اس دوران پاکستان کو پی بی ایل کے 65 فیصد کے مساوی 27 ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔









