رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 15 فیصد کی کمی، ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءمیں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے باعث ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کم ہوئی ہے۔ قبل ازیں …

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءمیں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے باعث ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کم ہوئی ہے۔ قبل ازیں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی زائد شرح وصول کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ءکے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس (بینکنگ ٹرانزیکشنز) کی مد میں 1.53 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔