- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔ چیمپئن شپ ستمبر میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کےلئے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھجوایا ہے تاہم پی ایس بی کی اجازت کے بعد فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر میں 5 جبکہ ایشیئن کیڈٹ میں تین کھلاڑیوں کو بھجوائیں گے جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11335
- Advertisement -