وزیر اعظم عمران خان کا ایوان وزیراعظم میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کے افتتاح کے بعد خطاب

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی)اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والی حکومت ہوگی، ہم نے کچی آبادیوں کی بجائے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، وزیراعظم ہاﺅس سمیت 15 سرکاری جائیدادوں کو سرکاری طور پر استعمال نہ کرنے سے سالانہ 1100 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ مری اور نتھیا گلی کے گورنر ہاﺅس کو …

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی)اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والی حکومت ہوگی، ہم نے کچی آبادیوں کی بجائے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، وزیراعظم ہاﺅس سمیت 15 سرکاری جائیدادوں کو سرکاری طور پر استعمال نہ کرنے سے سالانہ 1100 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ مری اور نتھیا گلی کے گورنر ہاﺅس کو بہترین ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنے گی، صرف کراچی کی ریلوے کی اراضی پر قبضہ ختم کروا کر اسے فروخت کیا جائے تو اس سے ریلوے کا خسارہ ختم ہو سکتا ہے۔ ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔ وہ جمعہ کو یہاں ایوان وزیراعظم میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے آتے ہی قلیل عرصہ میں اسی طرح تہلکہ مچا دیا ہے جس طرح وہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے دھرنے کے دوران تقریروں میں مچایا کرتے تھے۔ ریلوے میں سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر ریلوے جو بھی کام کر رہے ہیں اس میں ان کی سوچ عام آدمی کی بہتری کیلئے ہے۔

مزید خبریں