ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کیبجائے ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جائے اور ان 35 لاکھ نان ٹیکس فائلرزکو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، افتخار علی ملک

لاہور ۔ 18ستمبر (اے پی پی) یونائٹڈ بزنس گروپ (بی بی سی) کی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کیبجائے ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جائے اور ان 35 لاکھ نان ٹیکس فائلرزکو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جن کا کھوج ایف بی آر لگا چکا ہے۔ منگل کو مرکزی چیئرمین یو بی جی اور سینئر نائب صدر …

لاہور ۔ 18ستمبر (اے پی پی) یونائٹڈ بزنس گروپ (بی بی سی) کی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کیبجائے ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جائے اور ان 35 لاکھ نان ٹیکس فائلرزکو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جن کا کھوج ایف بی آر لگا چکا ہے۔ منگل کو مرکزی چیئرمین یو بی جی اور سینئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے رجوع سے بچنے کے لئے پاکستان کو 15سے 16 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جس میں سے نصف سے زائد عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور ڈونرز کے کنسورشیم سے دو طرفہ کریڈٹ 9 بلین ڈالر کی صورت میں مل سکتے ہیں جبکہ 7 سے 8 ارب ڈالر کا باقی فرق دوست ممالک سے امداد یا آئی ایم ایف سے رجوع کر کے پورا کیا جا سکتا ہے۔