نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکہ کے تھنک ٹینک اور سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، 23 ویں انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم 2018 میں شرکت

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ کے سرکاری دورہ کے دوران امریکہ کے تھنک ٹینک اور سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم 2018 میں شرکت کی۔پاک بحریہ کے سربراہ 18سے 23 ستمبر تک امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کے لئے امریکہ …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ کے سرکاری دورہ کے دوران امریکہ کے تھنک ٹینک اور سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم 2018 میں شرکت کی۔پاک بحریہ کے سربراہ 18سے 23 ستمبر تک امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کے لئے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے خاتون کانگریس رکن شیلا جیکسن ،ایشئن پیسفک (ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس) رینڈل شرائیور، پریزیڈنٹ سنٹر فارنیو امریکن سکیورٹی کے صدر رچرڈ فونٹین، وائس پریزیڈنٹ ہیریٹج ڈاکٹر جیمز جے کارافانو اوراٹلانٹک کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فریڈریک کیمپ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے ا±مور بشمول دو طرفہ دفاعی تعلقات اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔