قومی شاہرات پر بھاری گاڑیوں کے بغیر رکاوٹ سفر کی روانی یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قومی شاہرات اور موٹرویز نیٹ ورک پر بھاری گاڑیوں کے بغیر رکاوٹ سفر کی روانی کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسیوں اور ٹرک ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مو¿ثر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قومی شاہرات اور موٹرویز نیٹ ورک پر بھاری گاڑیوں کے بغیر رکاوٹ سفر کی روانی کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسیوں اور ٹرک ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مو¿ثر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت مواصلات میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان، چیف این ٹی آر سی سجاد افضل آفریدی اور وزارت مواصلات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسیوں اور ٹرک ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس کے دوران سڑکوں پر دوران سفر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ادارے اور ڈرائیور حضرات ملک کے ٹرانسپوٹ سسٹم کا اہم حصہ ہیں، سڑکوں پر دوران سفر ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت اور تعاون سے آگے بڑھا جائے گا۔