محمد صاد ق سنجرانی کی ملکی ترقی کیلئے ترکی سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کو گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے ملکی ترقی کیلئے ترکی سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کو گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ترکی سے تعلق رکھنے والے …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے ملکی ترقی کیلئے ترکی سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کو گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ترکی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین اور کاروباری حضرات سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ترکی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات وقت کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور تاریخی اہمیت سے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ملک ترکی کی پاکستان میں ہونے والے زلزلے کے دوران کی جانے والی امداد کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں ترکی کا کردار مثالی ہے۔