اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس سلسلہ میں منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں نے اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر …
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت اجلاس، ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس سلسلہ میں منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں نے اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ ہفتہ چاروں صوبائی محکمہ بلدیات کے سیکرٹریوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کا مو¿قف سننے کے بعد اس حوالہ سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔








