اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے بعداز ٹیکس منافع میں 4.26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران کمپنی نے 4.57 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 4.78 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی …
لیف سیمنٹ فیکٹری کے بعداز ٹیکس منافع میں 4.26 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے بعداز ٹیکس منافع میں 4.26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران کمپنی نے 4.57 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 4.78 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے بعداز ٹیکس منافع میں 0.21 ارب روپے یعنی 4 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔








