برازیل کا سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9 ملین ٹن چین کو برآمد

ساﺅ پاﺅلو ۔ 19ستمبر (اے پی پی) برازیل نے سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9 ملین ٹن چین کو برآمد کیا۔چین جو گذشتہ سال تک امریکا سے سویا کی خریداری کا سب سے بڑا خریدار تھا نے سویا کی درآمد کے لئے امریکا پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنا رخ برازیل کی طرف موڑ لیا ہے۔برازیل کی وزارت زراعت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں …

ساﺅ پاﺅلو ۔ 19ستمبر (اے پی پی) برازیل نے سویا کی ملکی پیداوار کا 80 فیصد 50.9 ملین ٹن چین کو برآمد کیا۔چین جو گذشتہ سال تک امریکا سے سویا کی خریداری کا سب سے بڑا خریدار تھا نے سویا کی درآمد کے لئے امریکا پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنا رخ برازیل کی طرف موڑ لیا ہے۔برازیل کی وزارت زراعت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال جنوری تا اگست کے دوران 50.9 ملین ٹن سویا چین برآمد کیا ہے ،گذشتہ سال برازیل نے چین کو 44.1 ملین ٹن سویا برآمد کیا تھا جو سویا کی ملکی پیداوار کا 77.5 فیصد شمار کیا گیا ہے۔رواں سال برازیل کی سویا کی برآمد میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے25.72 ملین ٹن( 64.4بلین ڈالر (کا اضافہ ہوا ہے۔