ابوظہبی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، فریقین نے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر مشترکہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون مستحکم …
وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

مزید خبریں
ابوظہبی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، فریقین نے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر مشترکہ نکتہ نظر اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان بھی موجود تھے۔








