جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بدھ کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر جدہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، میڈیا کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے الوداع کیا۔ اس موقع پر جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، پاکستان …
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے

مزید خبریں
جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بدھ کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر جدہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، میڈیا کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے الوداع کیا۔ اس موقع پر جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر سول اور فوجی اعلی حکام بھی موجود تھے۔








