اگست کے دوران پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں مجموعی طورپر38 فیصد کی کمی، خام تیل کی درآمدات میں کمی کی شرح 6 فیصد رہی

64
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی)گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں مختلف پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں مجموعی طورپر38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، خام تیل کی درآمدات میں اس عرصہ کے دوران 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2018ءمیں پاکستان نے 9لاکھ 12 ہزار370 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کیں جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38 فیصدکم ہے۔