اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی)گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مالیاتی حجم 59.06 ارب روپے ہے۔