اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور بھائی چارے پر مبنی مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر اپنی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمناﺅں کا اظہار میرے لئے انتہائی مسرت اور اعزاز کا باعث ہے۔