میر واعظ فورم کی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کے خلاف جارحانہ اور عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوںکو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے کشمیری عوام کی دیرینہ حق و انصاف پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی حکومت کی طرف سے اختیار کئی گئی جارحانہ اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں …

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے کشمیری عوام کی دیرینہ حق و انصاف پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی حکومت کی طرف سے اختیار کئی گئی جارحانہ اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی عوام کے دل و دماغ میں رچی بسی ہے اور آمرانہ طرزاور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو نہ تو کمزور کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی حریت پسند قائدین اور عوام کے حوصلوں کو توڑا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کے آبرومندوانہ حل سے ہی پورے خطے کا امن و استحکام جڑا ہوا ہے لہذا جس قدر جلد اس بات کو تسلیم کیا جائے خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال میں مثبت تبدیلی آنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں