بھارت کشمیر میں گزشتہ 70 برس سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے، اشرف صرائی

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے گزشتہ 70برس سے مقبوضہ علاقے میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے لیکن کشمیری حق پر مبنی اپنی جدوجہد آب و تاب سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے …

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے گزشتہ 70برس سے مقبوضہ علاقے میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے لیکن کشمیری حق پر مبنی اپنی جدوجہد آب و تاب سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سوپور کے علاقے نوپورہ میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے اور جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے سارے حربے آزمائے لیکن ناکام رہا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اپنے مظالم میںجس قدر اضافہ کرتا گیا ، کشمیر یوں کی جدوجہد میں اس قدر تیزی آتی گئی۔

مزید خبریں