افغانستان میں ایک ہی خاندان کے12افراد کی ہلاکت بظاہر فضائی حملہ سے ہوئی ہے، اقوام متحدہ

کابل ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) افغانستان میں اقوا م متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واردک میں ایک ہی خاندان کے12افراد کی ہلاکت بظاہر فضائی حملہ سے ہی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا نے افغانستان میں اقوا م متحدہ کے معاونتی مشن کے حوالہ سے بتایاکہ اتوار کی رات کابل کے نواحی صوبہ واردک میں ہوائی گولہ لگنے سے مکان تباہ ہوا جس کے …

کابل ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) افغانستان میں اقوا م متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واردک میں ایک ہی خاندان کے12افراد کی ہلاکت بظاہر فضائی حملہ سے ہی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا نے افغانستان میں اقوا م متحدہ کے معاونتی مشن کے حوالہ سے بتایاکہ اتوار کی رات کابل کے نواحی صوبہ واردک میں ہوائی گولہ لگنے سے مکان تباہ ہوا جس کے نتیجہ میں 6 سے لے کر15 سال تک کی عمر کے 10 بچوں اور دو خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ قبل ازیں فرانسیسی ادارہ نے بھی بعض عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا تھا کہ فضائی حملہ سے 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عبداللہ نامی عینی شاہد کے مطابق حملہ سے 3دیگر مکانات بھی تباہ ہوئے جبکہ فوجی ان گھروں سے 100 میٹر دور واقع طالبان کی جیل پر بم گرانا چاہتے تھے ۔ دریں اثناءافغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ واردک میں حملہ بارے تحقیقات جاری ہےں۔

مزید خبریں