گذشتہ سات سال کے دوران درآمدی قیمت کے مقابلہ میں مقامی روئی 24 فیصد کم قیمت پر برآمد کی گئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) گذشتہ سات سال کے دوران خام روئی کی درآمدی قیمت کے مقابلہ میں مقامی روئی 24 فیصد کم قیمت پر برآمد کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012ءکے دوران خام روئی کی درآمدی اوسط قیمت 2842 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی جبکہ روئی کی برآمدی قیمت 1802 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی۔ …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) گذشتہ سات سال کے دوران خام روئی کی درآمدی قیمت کے مقابلہ میں مقامی روئی 24 فیصد کم قیمت پر برآمد کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012ءکے دوران خام روئی کی درآمدی اوسط قیمت 2842 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی جبکہ روئی کی برآمدی قیمت 1802 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی۔ اس طرح روئی کی تجارت میں 58 فیصد خسارہ ہوا۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2013ءکے دوران خام روئی کی قیمت خرید 2050 جبکہ قیمت فروخت 1663 ڈالر فی میٹرک ٹن اور مالی سال 2014ءکے دوران قیمت خرید 2155 جبکہ قیمت فروخت 1789 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی تھی۔

مزید خبریں