اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں انشورنس پریمیئم کی شرح 0.80 فیصد جبکہ جرمنی میں 8.57 فیصد اور امریکا میں 14.1 فیصد ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے مقابلہ میں بھارت میں یہ شرح 3.86 فیصد جبکہ انڈونیشیا میں 1.85 فیصد ہے جو پاکستان کے مقابلہ …
پاکستان میں جی ڈی پی کے مقابلہ میں انشورنس پریمیئم کی شرح 0.80 فیصد، جرمنی میں 8.57 فیصد اور امریکا میں 14.1 فیصد ہے، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں انشورنس پریمیئم کی شرح 0.80 فیصد جبکہ جرمنی میں 8.57 فیصد اور امریکا میں 14.1 فیصد ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے مقابلہ میں بھارت میں یہ شرح 3.86 فیصد جبکہ انڈونیشیا میں 1.85 فیصد ہے جو پاکستان کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں انشورنس پریمیئم کی جی ڈی پی کے مقابلہ میں شرح 2.98 فیصد جبکہ ترکی میں 1.45 فیصد اور امریکا میں 14.1 فیصد ہے۔ اس طرح دنیا میں جی ڈی پی کے مقابلہ میں انشورنس پریمیئم کی سب سے زائد شرح امریکا میں جبکہ سب سے کم پاکستان میں ہے۔








