میانمار میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کونسل نے اتفاق کر لیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی خاطر ایک ٹیم بنائی جائے گی۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 47 رکنی اس عالمی کونسل کے 35 ممالک نے اس کمیٹی کی تشکیل کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم …

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کونسل نے اتفاق کر لیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی خاطر ایک ٹیم بنائی جائے گی۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 47 رکنی اس عالمی کونسل کے 35 ممالک نے اس کمیٹی کی تشکیل کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم 2001ءکے بعد سے میانمار میں روہنگیا مسلم اور دیگر اقلیتی گروپوں کے خلاف ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کے شواہد اکٹھے کرے گی۔ روہنگیا کے حالیہ بحران کے نتیجے میں ایک سال کے دوران سات لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔