پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان

کراچی۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں مثبت رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس سے بڑھ کر 40900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 49ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ملکی شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار …

کراچی۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں مثبت رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس سے بڑھ کر 40900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 49ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ملکی شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا سہارا دینے کی غرض کی گئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو تیزی سمت ڈال دیا اسی وجہ سے کاروبارکے دوران انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ 41064پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

مزید خبریں