اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 6.52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی-اگست 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات 224.145 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اور اس دوران 79 ہزار 733 میٹرک ٹن سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا …
سوتی دھاگے کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 6.52 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 6.52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی-اگست 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات 224.145 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اور اس دوران 79 ہزار 733 میٹرک ٹن سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی-اگست 2017ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کی مالیت 210.418 ملین ڈالر جبکہ وزن 81 ہزار 64 میٹرک ٹن رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق سوتی دھاگے کے علاوہ دیگر دھاگے کی برآمدات بھی 4.925 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5.065 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔








