نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے بعداز ٹیکس منافع میں 233 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا خالص منافع 1066 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران کمپنی نے 320 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا خالص منافع 1066 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران کمپنی نے 320 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 746 ملین روپے یعنی 233 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں نمایاں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 3.56 روپے کے مقابلہ میں 11.87 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

مزید خبریں