مقبوضہ کشمیرمیں انتخابی ڈھونگ کے نام پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی جاری ہے، یاسین ملک

سرینگر ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے نام پر بڑے پیمانے پر فوجی اور پولیس آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس آپریشن کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت …

سرینگر ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے نام پر بڑے پیمانے پر فوجی اور پولیس آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس آپریشن کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے وادی کشمیر سے باہر دور دراز جیلوں میں منتقل کیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس فوجی کارروائی کو عوام کو بااختیار بنانے اور جمہوریت کو بنیادی سطح پر مستحکم کرنے کا نام دیا جارہا ہے جوکہ انتہائی مضحکہ خیز اور مذموم ہے۔