ادریس ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 10.2 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران ادریس ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 10.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا خالص نفع 78.4 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران ادریس ٹیکسٹائل ملز کا بعداز ٹیکس منافع 87.3 ملین روپے رہا تھا۔ …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران ادریس ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 10.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا خالص نفع 78.4 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران ادریس ٹیکسٹائل ملز کا بعداز ٹیکس منافع 87.3 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران ادریس ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں 8.9 ملین روپے یعنی 10 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں