اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے آپریشنز کے سربراہ لیڈسوس ہارف نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود لڑائی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ جنگ بندی جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کِیر کی فوج اور باغیوں کے لیڈر رِیک مچار کے حامی جنگجووں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد عمل میں …
جنوبی سوڈان میں لڑائی پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے آپریشنز کے سربراہ لیڈسوس ہارف نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود لڑائی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ جنگ بندی جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کِیر کی فوج اور باغیوں کے لیڈر رِیک مچار کے حامی جنگجووں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ 2013 میں ان دونوں رہنماوں کے درمیان شروع ہونے والی اقتدار کی جنگ ایک مسلح تنازعے میں تبدیل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس لڑائی میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں ۔








